کراچی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان فلم جوان سمیت کئی فلموں میں ساتھ کام کرنے والی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی نومولود بیٹی کو دیکھنے کیلئے ممبئی کے ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال پہنچے۔ انہوں نے دونوں کو مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ دیپیکا کے ہاں 8 ستمبر کو بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ظاہر ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان اپنی سفید رولز رائس گاڑی میں اسپتال پہنچے۔ شاہ رخ خان سے قبل کئی اہم اور ممتاز شخصیات دیپیکا اور رنویر سے ملنے اسپتال آچکے ہیں، جن میں ایشیا کے دولت مند ترین شخص مکیش امبانی بھی شامل ہیں۔مکیش امبانی سب سے پہلے پہنچے اور انہوں نے دیپیکا اور رنویر کو انکے ہاں بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی تھی۔