• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آپریشنل مسائل کے باعث پی آئی اے کی 4 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ قومی ایئر لائن اور غیر ملکی ایئر لائنز سمیت 11 فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے پی آئی اے کی اسلام آباد اور فیصل آباد کی 4 جبکہ اسلام آباد اور پشاور سے ابوظبی کی 2 پروازیں پی کے 262 اور 217 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

لاہور سے کوالالمپور کی پرواز پی کے 898 ساڑھے 11 گھنٹے کی تاخیر کے بعد دوپہر 1 بجے روانہ ہو گی جبکہ لاہور سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 322 اور 323 میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔

لاہور سے مدینہ منورہ کی پی آئی اے کی پرواز کی روانگی میں 9 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے جو کل صبح پونے 5 بجے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہو گی۔

پی آئی اے کی اسلام آباد سے دوحہ کی پرواز کی روانگی میں 14 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے، پرواز پی کے 287 نئے شیڈول پر دوپہر 2 بجے روانہ ہو گی۔

لاہور سے جدہ کی نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف 718 تین گھنٹے تاخیر سے سوا 9 بجے جبکہ لاہور سے شارجہ کی پرواز پی کے 181 سوا 4 گھنٹے تاخیر سے دوپہر 2 بجے جائے گی۔

جدہ سے پشاور کی غیر ملکی ایئر لائن کی پروازوں ایس وی 796 اور 797 میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید