• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیریئر ہال سے پینٹگز غائب، تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

صوبائی وزیر ذوالفقار علی شاہ نے فیریئر ہال سے پینٹگز کے غائب ہونے سے متعلق تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ 2 رکنی کمیٹی معاملے پر تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان آرٹسٹ کی پینٹنگز غائب ہونے سے متعلق سوشل میڈیا سے معلوم ہوا، واقعےکی حقیقت سامنے آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگر کسی کی غفلت یا کوتاہی ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید