• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ دنوں میں مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہونے کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہو سکتی ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرِ موسمیات نے کہا کہ خلیج بنگال میں ہوا کا ایک شدید کم دباؤ موجود ہے، ڈیپ ڈیپریشن سائیکلون بننے سے پہلے کا ایک مرحلہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 20 یا 21 ستمبر تک یہ سسٹم بھارتی گجرات اور راجستھان پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے زیرِ اثر آئندہ دنوں میں مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہوسکتی ہیں، یہ سسٹم بارش کا سبب بنے گا یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

قومی خبریں سے مزید