• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ، 7 ستمبر کو سرکاری چھٹی، ختم نبوت کا دن سرکاری سطح پر منانے کی قرارداد متفقہ منظور

اسلام اباد( خصوصی رپورٹر) ایوان بالا نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے حوالے سے ملک میں سات ستمبر کو سرکاری چھٹی اور ختم نبوت کے حوالے سے سرکاری سطح پر یہ دن منانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی مولانا عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے والے ارکان پارلیمنٹ کو تمغے د یئے جائیں ،نبوت کا مضمون نصاب میں شامل کیا جائے ۔ ایوان بالا کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین احمد سیال کی صدارت میں شروع ہوا تو سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے قرارداد پیش کی کہ 7ستمبر 1974 تاریخی دن تھا جب پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا تھا، یہ امت مسلمہ کے لیے تاریخی اہمیت رکھتا ہے اس دن کو سینٹ اف پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ سرکاری سطح پر منایا ا جائے اور اس دن چھٹی کا اعلان کیا جائے، اس کے ساتھ ساتھ اس وقت کے پارلیمنٹ میں موجود جن ارکان نے اس قرارداد کو منظور کیا تھا ان سب کو تمغے دیے جائیں تمغے دینے کا اعلان کیا جائے انہوں نے کہا کہ نبوت کے حوالے سے یہ بنیادی تقاضا ہے کہ ہمارے نصاب میں بھی اس کو شامل کیا جائے یہ مضمون ابتدائی طور پر ہو تاکہ ہماری نئی نسل کو بھی پتہ چلے کہ یہ دن کیوں منایا جاتا ہے، ہمارے نبی کی نبوت پر شب خون مارنے والوں کا راستہ روکنا ہوگا۔
ملک بھر سے سے مزید