اسلام آباد (آئی این پی )سپریم کورٹ آف پاکستان میں مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست عابد زبیری، شفقت محمود، شہاب سرکی، اشتیاق احمد خان، منیر کاکڑ و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں وفاق، چاروں صوبوں، قومی اسمبلی، سینیٹ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔انہوں نے موقف اپنایا کہ پارلیمنٹ عدلیہ کے اختیار کو واپس یا عدالتی اختیارات میں ٹیمپرنگ نہیں کر سکتی، مجوزہ آئینی ترمیم سے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے اختیارات ایگزیکٹو کو منتقل ہو جائیں گے، آئینی ترمیم آزاد عدلیہ کو تباہ و برباد کردے گی۔