سابق صدر مملکت اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عارف علوی امیر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر عارف علوی کے ہمراہ سلمان اکرم راجا و دیگر بھی موجود ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر اور جے یو آئی سربراہ کی ملاقات میں آئینی ترامیم اور سیاسی امور پر مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں مولانا عطاالحق درویش، مولانا اسعد محمود، اخونزادہ حسین، عبدالجلیل جان شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کو بانی پی ٹی آئی کی جانب سے خصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے۔