آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: آج کل فلسطین پر اسرائیل مسلسل بمباری کر رہا ہے، کیا اپنے ان مسلمان بہن بھائیوں کی مدد کے لئے روزہ رکھنا اور دوسروں سے روزہ رکھنے کی اپیل کرنا جائز ہے؟
جواب: فلسطینی مسلمانوں کے لیے روزہ رکھنا جائز ہے ،اور دوسروں کو بھی ترغیب دی جاسکتی ہے کہ روزہ رکھ کر فلسطینی مسلمانوں کے لیے دعا کی جائے، اب اگر کوئی روزہ رکھنا چاہے تو اپنی سہولت سے کسی بھی دن روزہ رکھ لے، اور اس کے ساتھ ساتھ اللہ سے دعائیں بھی کریں، البتہ اس روزے کو اپنے یا دوسروں پر لازم نہ سمجھا جائے، اور نہ ہی کسی مخصوص دن کا التزام کیا جائے۔