بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے ممبئی کے علاقے بوریولی میں 6 فلیٹ خریدنے کے 2 ماہ بعد جوہو میں ایک اور اپارٹمنٹ خرید لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک بچن اس وقت اپنے والدین کے ہمراہ رہ رہے ہیں جہاں ان کی اہلیہ ایشوریا رائے اور بیٹی بھی رہائش پزیر ہیں اور ان کا نیا اپارٹمنٹ اسی گھر کے قریب ہے۔
ابھیشیک بچن کے خریدے گئے نئے اپارٹمنٹ کی مالیت فی الحال پتہ نہیں چل سکی ہے البتہ علاقے کی مناسبت سے اسے کافی مہنگا تصور کیا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں ان کی اتنی تعداد میں جائیداد خریدنے کی وجہ بھی سامنے نہیں آئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بچن خاندان کے پاس اسی علاقے میں 5 گھر اور دیگر کئی فلیٹس بھی ہیں۔
واضح رہے کہ بچن خاندان کا شمار بالی ووڈ کے امیر ترین خاندانوں میں ہوتا ہے۔