لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)لیاقت آباد کے علاقے میں ٹک ٹاکر کی گولی کا نشانہ بننے والا نوجوان ہسپتا ل میں دم توڑ گیا ،چندروز قبل عمیر نے ٹک ٹاک بنانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی، اس دوران ایک گولی گھر کے باہر کھڑے فرحان احمد کو آنکھ میں جا لگی اور وہ شدید زخمی ہو گیا ملزم فرار ہو گیا تھا عمیر نے تفتیش میں بتایا کہ وہ فرحان احمد کاقریبی دوست ہے ۔