اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) ایف آئی اے اسلام آباد نے مبینہ کرپشن کے الزام میں پاکستان وٹرنری میڈیکل کونسل کے 3 ملازمین کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملازمین میں کونسل کی سابقہ سیکرٹری ڈاکٹر شبنم فردوس ، سجاد علی خان اسٹینو اور عمر میر اپر ڈویژن کلرک شامل ہیں۔ ملزمان پاکستان وٹرنری اور میڈیکل کونسل کے سرکاری فنڈز میں مبینہ غبن اور بدعنوانی میں ملوث پائے گئے۔ ملزمان پرکونسل کے کنٹری بیوٹری پراویڈنٹ فنڈز میں 28 لاکھ 77 ہزار روپے سے زائد کی کرپشن اور مختلف چیکس پر کونسل کے سابقہ صدر کے جعلی دستخط کرنے کا الزام ہے ۔ دریں اثناءایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر محمد اطہر گرفتار کر لیا۔