اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرنے مخصوص نشستوں کے معاملہ میں مزید وضاحت کے لیے ایک بارپھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے،ہفتہ کے روز مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی مقدمہ میں ایک متفرق درخواست دائر کی گئی ہے جس میں معاملے کی مزید وضاحت کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قرار دیا جائے کہ الیکشن ایکٹ میں دوسری ترمیم کا اطلاق سپریم کورٹ کے 12جولائی 2024کے مخصوص نشستوں سے متعلق مقدمہ کے فیصلے پر نہیں ہوتا ،اسپیکر قومی اسمبلی اور اسپیکرپنجاب اسمبلی کے الیکشن کمیشن کو خطوط درست قانونی پوزیشن واضح نہیں کرتے ہیں۔