• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عافیہ صدیقی کے معاملے پر پاکستان میں آنے والی حکومتوں کا کردار شرمناک رہا، الطاف شکور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ 23ستمبر 2010 کا دن انسانی حقوق کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، اس دن ڈاکٹر عافیہ کو غیر قانونی طور پر 86 سال قید کی سزا سنا کر قانون اور انصاف کا قتل کیا گیا ، عافیہ صدیقی کے معاملے پر پاکستان میں آنے والی حکومتوں کا کردار شرمناک رہا ہے۔ڈاکٹر عافیہ محب پاکستانی شہری اور اعلیٰ تعلیم یافتہ اسکالر ہیں لیکن ہمارے حکمرانوں نےاپنی بیٹی کو غیروں کے حوالے کر کے اسے دھوکہ دیا ، اب تک کسی پاکستانی حکومت نے امریکی انتظامیہ سے عافیہ کی رہائی کا مطالبہ ہی نہیں کیاہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید