کراچی(اسٹاف رپورٹر) سہراب گوٹھ لیاری ایکسپریس وے کے قریب واقع بکھر گوٹھ میں 4 بچوں کی ماں 28سالہ شکیلہ بی بی زوجہ ظہیر خان نے مبینہ طور پر شوہر سے لڑائی کے بعد زہر کھا کر مبینہ خود کشی کرلی پولیس نے بتایا ہے کہ متوفیہ کی رات 4 بجے کے قریب لڑائی ہوئی جس پر شوہر گھر سے باہر چلا گیا ،خاتون نے دل برداشتہ ہوکر زہر کھا کر شوہر کو فون کرکے بتایا کہ میں اسپتال جارہی ہوں،تاہم اسپتال میں دوران علاج وہ دم توڑ گئی ۔