• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کی ترسیل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، واٹر کارپوریشن

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے انجینئر اسداللہ خان کے ہمراہ موسم گرما میں پانی کی طلب میں متوقع اضافے کے پیشِ نظر دھابیجی فور بے ہائی پوائنٹ بلک لائنز پپری اور ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن کا تفصیلی دورہ کرکے شہر کراچی میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا نے اور تنصیبات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا ،سی ای او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پانی کی ترسیل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، موسم گرما سے قبل مؤثر اقدامات کئے جائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید