• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بلاکر غزہ میں فوری جنگ بندی کروائی جائے، کانفرنس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت شہدائے غزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بلاکر غزہ میں فوری جنگ بندی کروائی اور دنیا میں امن کے لیے اسرائیلی مظالم کا سلسلہ روکا جائے، مسلم ممالک کے حکمران مسئلہ فلسطین کو بنیاد بناکر متحد ہو جائیں، غزہ میں جنگ فلسطین کی جنگ نہیں پوری مسلم امہ کی جنگ ہے، پاکستان بطور ایٹمی طاقت مسلم ممالک کی قیادت کرے، وزیر اعظم اور آرمی چیف غزہ میں قتل عام رکوانے کے لیے کردار ادا کریں، عوام اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رکھیں، کراچی سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کا دائرہ ملک بھر میں پھیلائیں گے، کانفرنس سے حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر ، جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ سیف اللہ خالد، صدر سندھ فیصل ندیم، صدر کراچی احمد ندیم اعوان، رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی یوسف کشمیری، ناظم اعلیٰ اتحاد المدارس پاکستان یحییٰ مجید،جمعیت علمائے پاکستان قاضی احمد نورانی، اور دیگر نے خطاب کیا ، شاہراہ قائدین پر کانفرنس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید