• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسٹر پر مسیحی ملازمین کا ایڈوانس تنخواہیں اور پینشن ادا نہ کرنے پر احتجاج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کےایم سی ،ٹی ایم سیزکے سیکڑوں ملازمین نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی ملازمین کو ایڈونس تنخواہیں اور پینشن ادا نہ کرنے کے خلاف بطور احتجاج ایسٹر کا تہوار کراچی پریس کلب کے سامنے سڑک پر منایا گیا ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سلیم مائیکل ایڈووکیٹ، میونسپل ورکرز ٹریڈیونینز الائنس کے صدر سید ذوالفقارشاہ، عمران علی، حبیب الرحمٰن اعوان اور دیگر نے کہا کہ فنانس رول، عدالتی احکامات اور یونین ایگریمنٹ کے تحت اگر تہوار 15 تاریخ کے بعد آئے تو تہوارسے قبل تنخواہیں اور پینشن ادا کی جاتی ہے لیکن حکومت سندھ کے محکمہ فنانس نے آخری ورکنگ ڈے میں تاخیر سے نوٹیفیکشن اور 50 فیصد اوزیڈ ٹی جاری کی جبکہ ٹاونز کی اکثریت اور کے ایم سی نے دانستہ سیلیری بلز اور کے ایم سی نے پینشن بلز دس روز قبل تحریری آگاہی کے باوجود تیار نہیں کیے۔ جس کی وجہ سے مسیحی ملازمین ایڈونس تنخواہوں جبکہ کے ایم سی کے 8 ہزار مسیحی پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی نہ ہوسکی جس کی وجہ سے آج وہ اپنا تہوار بطور کراچی پریس کلب پر منانے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔