کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی اتوار کو مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا،شہر کے گرجا گھروں کو روشنیوں سے سجایا گیا،ایسٹر کا آغاز مذہبی عبادات سے کیا گیا جس میں خواتین، بچوں اور مردوں کی بڑی تعداد نے گرجاگھروں میں دعائیہ تقریبات میں شرکت کی، عبادات میں ملکی سلامتی، امن و استحکام کی دعائیں مانگی گئیں ، مسیحی پیشوائوں نے بتایا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات انسانیت، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں،جا گھروں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے،علاوہ ازیںمیئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایسٹر کی خوشیوں میں مسیحی برادری کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہیں۔