• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جام کنڈو گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان قتل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جام کنڈو گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 24سالہ گل زیب ولد قادر بخش کو قتل کردیا،پولیس نے بتایا کہ مقتول گھر میں پانی کی ٹنکی پر سویا ہوا تھا کہ سر پر ایک گولی لگی جس سے اس کی موت واقع ہوئی ،اہل خانہ نے پولیس کو بتایا ہےکہ فجر کے وقت انہیں گولی چلنے کی آواز آئی جبکہ جائے وقوعہ پر کوئی موجود نہیں تھا،پولیس کاکہنا ہےکہ واقعہ بظاہر خاندانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔