• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہم کے دوران صوبے بھر میں 16922 گاڑیاں چیک کی گئیں، محکمہ ایکسائز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کی روڈ چیکنگ مہم سندھ بھر میں جاری ہے، محکمہ ایکسائز سندھ نے 7 اپریل سے 17 اپریل تک روڈ چیکنگ کے دوران صوبے بھر میں 16922 گاڑیاں چیک کیں اور موٹر وہیکل رجسٹریشن فیس کی مد میں 11964555روپے وصول کیے جبکہ ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف 502362 روپے کے جرمانے بھی کیے گئے ، گزشتہ 10 روز میں موٹر وہیکل ٹیکس و جرمانے کی مد میں مجموعی طور پر 12466917 روپے وصول کئے گئے ، دوسری جانب صوبائی وزیر ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے روڈ چیکنگ مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی ہے انہوں نے کہا کہ گاڑی مالکان اپنے ذمہ واجب الادا ٹیکسز آن دی سپاٹ آن لائن بھی جمع کرواسکتے ہیں، ٹیکس ڈیفالٹر، جعلی و فیک نمبر پلیٹس اور آلٹر شدہ گاڑی مالکان کے خلاف بلا تفریق کاروائی ، ٹیکس ڈیفالٹرز کے ذمہ واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی تک قانون کے تحت گاڑی ضبط کرلی جائے گی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید