• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل سے تعاون اور ایران کی سلامتی کے خلاف الزامات میں 12 افراد گرفتار

کراچی(نیوزڈیسک)ایران کے پاسداران انقلاب (IRGC) نے خبر رساں ادارےکے ذریعے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ 12افراد کو اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے اور ایران کی سلامتی کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔کارندوں کے نیٹ ورک کے ارکان کو ایران کے چھ مختلف صوبوں سے گرفتار کیا گیا"چونکہ صیہونی حکومت اور ان کے مغربی حمایتی، خاص طور پر امریکہ، غزہ اور لبنان کے عوام کے خلاف اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں، اب وہ ہمارے ملک کے خلاف متعدد اقدامات کے ذریعے اس بحران کو ایران تک پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔آئی آر جی سی نے مزید کہا کہ 12، لیکن یہ نہیں بتایا کہ کب گرفتار کیا گیا۔جولائی کے اواخر میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کو تہران میں ایک قاتلانہ حملے میں قتل کر دیا گیا جس کا الزام ایرانی حکام نے اسرائیل پر لگایا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید