• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اورسعودی عرب امت مسلمہ کو بحران سے نکال سکتے ہیں،زبیر احمدظہیر

لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا مخلص اور بے مثال دوست ہے۔پاک سعودی دوستی اپنی مثال آپ ہے۔ فلسطین اور کشمیر پر سعودی عرب کا مضبوط اور مستقل واضح موقف قابلِ تحسین ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب ہی امت مسلمہ کو تمام بحرانوں اور مشکلات سے نکالنےکے لئے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وہ اسلامی جمہوری اتحاد پنجاب کی مجلسِ عاملہ کے اجلاس سے جامعہ عمر بن عبدالعزیز گلبرگ میں خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں پروفیسر عدنان فیصل، علامہ فیاض احمد سلفی، میاں محمد اصغر، مولانا ضیا الرحمن فاروقی، مولانا شعیب الرحمان قاسمی، مولانا عبدالستار نیازی، مولانا حافظ ذوالقرنین عثمانی اور دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
لاہور سے مزید