معروف پاکستانی لوک گلوکار عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی کی پرفارمنس کے دوران مداح آپس میں الجھ پڑے۔
عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں گلوکارہ نمرہ مہرا کے ہمراہ لندن میں ایک پروگرام میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اس پروگرام کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی کی پرفارمنس کے دوران ان کے مداحوں کو کسی بات پر سیکیورٹی اہلکاروں سے الجھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پروگرام کے دوران مداحوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔
عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی اسٹیج پر بیٹھے اپنی پرفارمنس کے دوران یہ تمام صورتِ حال دیکھتے رہے اور پھر اُنہیں مجبوری میں پروگرام کو روکنا پڑا۔
اس وائر ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے شرکاء کے رویے پر شدید تنقید کی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی مداح ایسی حرکتیں کر کے بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام خراب کرتے ہیں۔