اسلام آباد( طاہر خلیل )اسلام آباد میں ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے تفصیلی فیصلے پر الیکشن کمیشن نے ایک پھر سپریم کورٹ سے رجوع کر نے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کے حوالے سے تفصیلی فیصلے پر متفرق درخواست دائر کرنے پر غور کیا جارہا ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر متفرق درخواست دائر کرنے پر غور کیا جارہا ہے ، 12 جولائی کے سپریم کورٹ کے عبوری فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے ساتھ مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کی جانب سے 3 نظرثانی درخواستیں پہلے سے دائر ہو چکی ہیں۔