کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کےسوال مخصوص نشستوں کے تفصیلی فیصلے پر آپ کی رائے کیا ؟ کا جواب دیتے ہوئ تجزیہ کارریما عمر نےکہا کہ عدالت نے بنیادی حقوق کے حوالے سے تشریح کی ہے ۔
یہ بالکل صحیح فیصلہ ہے،تجزیہ کارسلیم صافی نے کہا کہ ابہام خود پیدا بھی عدلیہ نے کیا تھا،جب ایک پارٹی سے اس کا انتخابی نشان چھین لیاتھا،حکومت اس میں جتنی مزاحمت کرتی رہے گی اپنے لئے ہزیمت کا سامنا پیدا کرتی رہے گی۔
اس لئے ان کو چاہئے کہ خوش دلی کے ساتھ سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرلیں،تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ کمال کا فیصلہ ہے کیا خوبصورت فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا ہے ۔