اسلام آباد (آئی این پی ) سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد پر غور کے لیے الیکشن کمیشن کا ساتواں اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کے لیے الیکشن کمیشن کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔ الیکشن کمیشن نے معاملے پر غور کے لیے ایک اور اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس (آج) جمعرات کو پھر ہوگا۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن کے 2ارکان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی رائے دی اور قانونی ٹیم کی تجاویز سے اتفاق نہیں کیا۔