• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: فارم ہاوس میں جو سوئمنگ پول ہیں، اس کے پانی سے وضو یا غسل ہوجاتا ہے؟ جب کہ وہ پانی 6 ماہ سے تبدیل نہیں کیا جاتا اور اس میں پیشاب شامل ہونے کا بھی اندیشہ ہے ؟

جواب: بصورتِ مسئولہ اگر سوئمنگ پول دہ در دہ ہو یعنی شرعی گز کے حساب سے لمبائی اور چوڑائی میں اس کا رقبہ 100 گز کا ہو یا اس سے بھی بڑا ہو، اور فٹ کے حساب سے مجموعی رقبہ 225 اسکوائرفٹ ہو یا اس سے بھی زیادہ ہو تو یہ سوئمنگ پول ماءِ جاری کے حکم میں ہے۔ 

ایسے سوئمنگ پول میں جب تک نجاست کا اثر ظاہر نہ ہو (یعنی ناپاکی گرنے کی وجہ سے پانی کا رنگ، ذائقہ یا بو میں سے کوئی ایک وصف بھی تبدیل نہ ہو) وضو اور غسل کرنا جائز ہے، البتہ اگر سوئمنگ پول مذکورہ مقدار سے کم ہو اور نجاست کا گِرنا بھی یقینی ہو تو اس صورت میں اس سوئمنگ پول کے پانی میں غسل یا وضو کرنا جائز نہیں ہوگا۔