راولپنڈی (جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے وضاحت کیلئے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست بارے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ آنے کے بعد عدالتی فیصلے پر رہنمائی کی جائے، 12 جولائی کے مختصر فیصلے پر جب وضاحت مانگی گئی تھی تب نیا ایکٹ موجود نہیں تھا۔