• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ہینڈ میڈ اینیمیٹیڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ آسکر ایوارڈز میں نامزدگی کیلئے منتخب

ــــ فائل فوٹو
ــــ فائل فوٹو

پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کو آسکر ایوارڈز  2025ء میں نامزد کرنے کے لیے منتخب کر لیا گیا۔

فلم ’دی گلاس ورکر‘ کو پاکستان کی جانب سے آسکر ایوارڈز 2025ء کے لیے’بہترین بین الاقوامی فیچر فلم‘ کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔

اس فلم کے ہدایت کار عثمان ریاض نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اس کامیابی کا اعلان کیا ہے۔

اُنہوں اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ’دی گلاس ورکر‘ کو پاکستان سے 2025ء کے آسکرز ایوارڈز میں ’بہترین بین الاقوامی فیچر فلم‘ کی کیٹیگری میں نامزد کرنے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

عثمان ریاض نے مزید لکھا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان سے ہاتھ سے 2 ڈی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم کو اس باوقار اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ غیبلی اسٹوڈیو سے متاثر ہو کر بنائی گئی اینی میٹڈ فلم میں ایک نوجوان ونسنٹ اور اس کے والد ٹامس کی اصل کہانی بیان کی گئی ہے جو ملک میں شیشے کی بہترین ورکشاپ چلاتے ہیں اور اپنی زندگی کو آنے والی ایسی جنگ میں مبتلا پاتے ہیں جس میں وہ خود بالکل بھی حصّہ نہیں لینا چاہتے۔


پھر ایک فوجی کرنل اور اس کی نوجوان باصلاحیت وائلنِسٹ بیٹی ایلیز کی قصبے میں آمد ان دونوں باپ بیٹے کے رشتے کی حقیقت کو ہلا کر رکھ دیتی ہے اور باپ بیٹے کے رشتے کو سخت امتحان میں ڈال دیتی ہے۔

جیو فلمز کے اشتراک سے فلم ’دی گلاس ورکر‘ کو رواں سال 26 جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید