• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA کی نجکاری میں تاخیر پر آئی ایم ایف ناراض 

اسلام آباد ( آن لائن ) آئی ایم ایف پروگرام کی بڑی شرط ہی التواء کا شکار ہو گئی‘ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی آئی اے نجکاری میں تاخیر پر آئی ایم ایف نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے‘ موجودہ حکومت نے اگست تک نجکاری مکمل کروانے کی یقین دہانی کروائی تھی ۔ آئی ایم ایف نے 25 ستمبر کو ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ دینے کا مطالبہ کیا تھا‘آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کیلئے نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس 20 ستمبر کو طلب کیا گیا،بورڈ نے یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی منعقد کروانے کا اعلان کیا جو ایک ماہ کیلئے تاخیر کا شکار ہوگیا۔
اہم خبریں سے مزید