• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹہ سسٹم بل ہماری مخالفت پر موخر ہوا، ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کی رُکن اسمبلی عالیہ کامران کی جانب سے قائمہ کمیٹی اجلاس میں مختلف آئینی ترامیم کے بلوں پر بحث کے دوران کوٹہ سسٹم کی مدت کو مزید20سال تک بڑھانے کا بل اسٹینڈنگ کمیٹی اراکین کی طویل بحث کے بعد بل کو موخر کر دیا گیا۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ قومی اسمبلی و ارکانِ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف ایڈوکیٹ حسان صابر اور حفیظ الدین ایڈوکیٹ نے جمیعت علمائے اسلام ف کی رُکن اسمبلی عالیہ کامران کی جانب سے قائمہ کمیٹی اجلاس میں مختلف آئینی ترامیم کے بلوں پر بحث کے دوران کوٹہ سسٹم کی مدت کو مزید 20 سال تک بڑھانے کا بل پیش کرنے پر بل کی شدید مخالفت کردی، ایم کیو ایم اراکین حسان صابر اور حفیظ الدین ایڈوکیٹ کا بل پر بحث کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچھلے 50 سالوں سے کوٹہ سسٹم کے نام پر شہری سندھ کا استحصال کیا جارہا ہے جو آج مزید بدترین صورت اختیار کر چکاہے، اتنے سال گزرنے کے باوجود بھی دیہی علاقوں کی عوام کو اگر اُن کا جائز حق نہیں ملا تو اِس کے زمہ دار شہری علاقے کی عوام نہیں ہیں بلکہ یہ نظام کی شفّافیت پر سوال ہے جس کے باعث اس نظام کو مزید 20 سالوں تک چلانا سمجھ میں نہیں آتا، دوسری جانب دیہی علاقوں سے شہروں کی جانب مستقل ہونے والی ہجرت بھی کوٹہ سسٹم میں موجود خامیوں کی جانب اشارہ کرتی ہے جس کو ختم کر کے ملک میں مکمل میرٹ کو نافذ کیا جانا ناگزیر ہو چکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید