• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپوٹروں کا ٹریفک جرمانوں میں اضافے کیخلاف مظاہرے کا اعلان

پشاور ( وقائع نگار )پشاور کے ٹرانسپورٹروں نے بڑھتے ٹریفک جرمانوں کے اضافے کیخلاف اور ٹریفک پولیس کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا اس سلسلے میں پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر خان زمان آفریدی، محمد عالم ، شاکر خان ، یار محمد خان، وکیل احمد خان، علی خان ، علی جان اور علی حیدر نے کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے اپنے کمیشن اور کمائی کے لئے پبلک ٹرانسپورٹروں سے ایک طرف جرمانوں کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے دوسری طرف اس کی رقم بھی بڑھا دی ہے
پشاور سے مزید