پشاور(نامہ نگارخصوصی) پشاور ماڈل سکول بوائز تھری رنگ روڈ میں بائسویں یومِ طلباء کی ایک سادہ اور پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ابتدائی و ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور کے تحت جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانات برائے سال 2024 پشاور ماڈل سکول بوائز تھری کے پشاور بورڈ میں ٹاپ 20 میں آنیوالے طلباء کو میڈلزاور توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔ اس موقع پرڈائریکٹرمحمد اسد سیٹھی ،پرنسپل صائمہ طلعت،اساتذہ کرام اورطلباء کی ایک کثیر تعداد کے علاوہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء اور انکے والدین بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل صائمہ طلعت نے کہاکہ پشاور ماڈل سکولز نے صحیح معنوں میں ایس ایل او کے طریقہ کار بروئےکارلاکر اپنے طالب علموں کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارا تعلیمی ادارہ وہ واحد تعلیمی ادارہ ہے جہاں اساتذہ نہ صرف طالب علموں کے ذہنوںکو تعلیم سے منور کرتے ہیں بلکہ ان کی کردار سازی بھی کرتے ہیں۔