• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائٹ سائزنگ، وفاقی حکومت نے مزید کئی اداروں کی نجکاری کرنے کا پلان تیار کرلیا

اسلام آ باد ( ر انا غلام قادر )وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مزید کئی اداروں کی نجکاری کرنے کا نیاپلان تیار کرلیا- 

وزیراعظم شہبازشریف نے پلان پر عمل درآمد کے لیے وزارت نجکاری اور وزارت صنعت و پیداوار کو ٹاسک دے دیا-

پاکستان اسٹون ڈویلپمنٹ کمپنی اور پاکستان آٹو موبیل کارپوریشن سمیت متعدد اداروں کی نجکاری کرنےکے لیےنشاندہی کرلی گئی- 

ذرائع کا کہنا ہے پہلی ترجیح ان اداروں کی نجکاری ہوگی تاہم دوسرے آپشن کے طور پر اداروں کو ختم کرنا پلان میں شامل ہے- 

حکومتی ذرائع کا کہنا ہےوزیراعظم نے مزید مختلف اداروں کی نجکاری سے متعلق پلان پرعمل درآمد کے لیے وزارت نجکاری اور وزارت صنعت و پیداوار کو ٹاسک دیا ہے- 

ذرائع کےمطابق وزارت صنعت و پیداوار کے ادارے پاکستان اسٹون ڈویلپمنٹ کمپنی اور پاکستان آٹوموبیل کارپوریشن کی نجکاری کرنےکیلئے نشاندہی کی گئی ہے- 

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ، کھادی کرافٹس ڈویلپمنٹ کمپنی، ایگروفوڈ پروسیسنگ ، لیدرکرافٹس ڈویلپمنٹ کمپنی،مورافیکو انڈسٹریز، ساودرن پنجاب ایمبروایڈری انڈسٹری اور گوجرانوالہ بزنس سنٹرکی نجکاری کرنے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان کیمیکل اینڈ انرجی سیکٹرسکلز ڈویلپمنٹ کمپنی اور سپن یارن ریسرچ اینڈڈویلپمنٹ کمپنی کی نجکاری کرنےکی پلان بھی بنایا گیا ہے- 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی پہلی ترجیح ان اداروں کی نجکاری ہوگی اوردوسرے آپشن کے طور پر ان اداروں کو ختم کرنا بھی پلان کا حصہ ہے۔ 

حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کاحجم اور اخراجات کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر عمل درآمد ہورہا ہےجس میں اداروں کو بند، اداروں کی نجکاری اور اداروں کوضم کرنے سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں-

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں اعلی اختیاراتی رائٹ سائزنگ کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے وفاقی حکومت، رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مختلف فیصلے کررہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید