• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر انتخابات، بھارتی وزیر کی پاکستان کیلئے زہر افشانی

اسلام آباد (فاروق اقدس/جائزہ رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں بھارتی وزراء اور سیاسی راہنما حکمراں جماعت کی کامیابی کیلئے جہاں شعلہ بیانی کا مظاہرہ کر رہے ہیں وہیں انہوں نے پاکستان کے خلاف زہر افشانی کیلئے اپنے انتخابی جلسوں کو صوتی محاذ کا درجہ بھی دے رکھا ہے، اتوار کو بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بانڈی پورہ کے ایک انتخابی حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یہ درفنطتنی چھوڑی ہے کہ اگر پاکستان نے انڈیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھے ہوتے تو انڈیا اسے آئی ایم ایف سے طلب کردہ پیکج سے کہیں زیادہ بڑا مالیاتی امدادی پیکج فراہم کرتا۔ راج ناتھ سنگھ کے مضحکہ خیز اور مبالغہ آمیز دعوؤں میں یہ بھی کہنا تھا کشمیر کو ترقی کے لیے رقم دیتا ہے، جبکہ ’پاکستان دہشت گردی کیلئے دیگر ممالک سے پیسے مانگتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے 2014اور 2015میں کشمیر کے لیے اعلان کردہ ترقیاتی پیکج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا؛ ’مودی جی نے تب جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے ایک خصوصی پیکج کا اعلان کیا تھا، جو اب 90,000کروڑ انڈین روپے تک پہنچ چکا ہے۔ یہ رقم اس سے کہیں زیادہ ہے جو پاکستان آئی ایم ایف سے مانگ رہا تھا۔
اہم خبریں سے مزید