• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر بھر میں ڈاکے، شہری لاکھوں روپے و فونز سمیت قیمتی اشیاء سے محروم

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپوں سے محروم،گڑھی شاہو میں یاسر عرفات کے گھر سے 2 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس اے میں محمود عباس کے گھرسے 2لاکھ روپے اور موبائل فون،بادامی باغ میں عاشق علی کی فیملی سے 1لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل فون،ساندہ میں جمشید اللہ کی فیملی سے 1 لاکھ 80روپے اور موبائل فون،مانگا منڈی میں شاہدحسین کے گھر سے1 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون،جنوبی چھاؤنی میں شہباز سے 1لاکھ 50 ہزار نقدی اور موبائل فون،ملت پارک میں جاوید سے ایک لاکھ 15ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔گلبرگ اور لوہاری سے گاڑیاں جبکہ سبزہ زار ،قلعہ گجر سنگھ اور شمالی چھاؤنی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید