• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2لاکھ مطلوب ملزمان گرفتار ،آئی جی کاآپریشن مزیدتیز کرنیکاحکم

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں جاری کارروائیوں کے دوران امسال مختلف وارداتوں میں مطلوب 2 لاکھ سے زائدملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال 01 لاکھ سے زائد اشتہاری، تقریباً53 ہزار عدالتی مفرور ،25 ہزار سے زائد عادی مجرم ، 80 سے زائد اشتہاریوں کو بیرون ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کارروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی نے کہا کہ موثر تفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں، آر پی اوز، ڈی پی اوز خطرناک مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن اور ٹارگٹڈ آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔
لاہور سے مزید