لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نےکارکنوں سے گفتگومیں کہاہے کہ کاہنہ میں غنڈہ گردی کے بعد پی ٹی آئی نے راولپنڈی پر یلغار کرنے کی ناکام کو شش کی، ملک کسی قسم کی انتہا پسندی کا متحمل نہیں ،وزیر اعلی مریم نواز کی سربراہی میں پنجاب تیزی سےترقی کی جانب گامزن ہے۔