لاہور(خصوصی نمائندہ،اپنے نامہ نگار سے) لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کی75ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےقائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی احترام اور اعتماد کی زندہ مثال ہیں۔ تقریب میں چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیریں، چائنیز بزنس کونسل کے صدر مسٹر چھن چھیان، معزز اراکین اسمبلی اور حکومتی عہدیداروں نے شرکت کی۔