• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کو غیر قانونی قرار دیں، چوہدری محمد یٰسین

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل) آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے ممبر و صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین کے اعزاز میں چیف آرگنائزر بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ اینڈ صدر پاکستان پیپلز پارٹی بریڈفورڈ آصف نسیم راٹھور کی رہائشگاہ پر ظہرانہ دیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی رہنماؤں اور دیگر کشمیری تنظیموں کے نمائندگان جن میں علامہ قاری محمد عباس، سردار عبدالرحمٰن خان، سابق لارڈ میئر بریڈفورڈ محمد عجیب، راجہ شوکت خالق ایڈووکیٹ، راجہ نجابت حسین ستارۂ امتیاز، راجہ اے ڈی خان، حاجی چوہدری کرامت حسین، بلال دُرانی خان، ممبر بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی زاہد حمید، چوہدری محمد نذیر پی آر او، چوہدری لالہ علی اکبر، صحافی انجم میر، سابق آرمی آفیسر محمد بوٹا ہیری، ندیم قیصر راٹھور، وکیل رہنما شاہد اقبال، عمران راٹھور، عرفان راٹھور و دیگر پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی چوہدری محمد یٰسین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مضحکہ خیز انتخابات عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے کشمیری ان نام نہاد انتخابات کو مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام رات دن ہندوستان کی طرف سے ظلم و جبر کے سائے میں بے یارو مددگار زندگی گزار رہے ہیں۔ کشمیری عوام کے حقوق آزادی کو بُری طرح پامال کرتے ہوئے انسانیت کی دھجیاں بکھیر دی گئیں ایسے میں یہ انتخابات کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں۔ انہوں نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان انتخابات کو غیر قانونی قرار دیں غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے یہ نام نہاد انتخابات جمہوریت اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی توہین ہے کشمیریوں نے اپنے حق خود ارادیت کے لیے جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ اس وقت واحد حل اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق رائے شماری ہے جس سے کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں گے۔

یورپ سے سے مزید