پیرس (رضا چوہدری) فرانس کے نواحی علاقے کار لا کونس میں پاکستان فیسٹیول کے چھٹے ایڈیشن کی پروقار رنگا رنگ تقریبات ہوئیں۔ تقریبات میں سفیر عاصم افتخار احمد، ہیڈ چانلسری کاشف جمیل بلوچ سمیت سفارت خانہ کے عملہ اور پاکستان کمیونٹی نے بچوں سمیت بھر پور شرکت کی۔ فیسٹیول کے آرگنائزر سرپرست اعلی چوہدری ابرار کیانی، صدر چوہدری قدیر آحمد، نائب صدر عمیر بیگ، میڈیا ایڈوائزر چوہدری فاروق آحمد کورسی، مشتاق جدون، حمزہ تاج سکھیرا، سجاد حسین ویروال، رضی الحسن ڈھل تھے جبکہ ملک واجد خصوصی طور فیسٹیول کو چار چاند لگانے والی خاتون سیاسی سماجی رہنما جنرل سیکرٹری روحی بانو کی کوششوں کاوشوں سے سو زیادہ اسٹال لگائے گئے جن کے ذریعے پاکستانی پکوانوں، منصوعات اور پاکستانی کلچر و ثقافت کو فروغ ملا۔ سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان فیسٹیول میں پاکستانی ثقافت اور کھانوں کی شاندار تقریب میں جیڈا ٹیکٹاچ، مائر ڈی ویلیئرز لی بیل، کارلوس مارٹنز بلونگو، ڈیپوٹی ڈو ویل ڈی اویس اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، فرانسیسیوں اور دیگر دوستوں کے قابل ذکر ٹرن آؤٹ کے ساتھ، اس تقریب نے ثقافتی ٹیپسٹری کے متحرک امیر اور تنوع کا مظاہرہ کیا۔ سفیر پاکستان نے فرانکو پاکستانی کمیونٹی کی فرانسیسی معاشرے اور دوستی کے لیے ان کی گرانقدر خدمات کو سراہا۔ اتحاد اور تنوع کا ایک شاندار جشن کی تعریف کرتے ہوئے بے حد سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ اس قسم کے پروگرام زیادہ سے زیادہ ہونے چاہئیں۔