• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن اسکول اورنگی کی زمین پر قبضہ ختم کروانے کا عدالتی حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے جرمن اسکول اورنگی ٹاؤن کی ایک لاکھ مربع گز زمین پر قبضے کیخلاف درخواست پر چیف سیکریٹری کو اراضی سے قبضہ ختم کروانے کا حکم دیدیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چیف سیکریٹری سندھ ماہر تعلیم کے ساتھ کمیٹی تشکیل دیں جو مذکورہ پلاٹ کو تعلیمی مقاصد کے لئے استعمال سے متعلق اپنی سفارشات پیش کریں۔جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو جرمن اسکول اورنگی ٹاؤن کی ایک لاکھ مربع گز زمین پر قبضے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے مؤقف دیا کہ جرمن اسکول کی زمین پر سرکاری سرپرستی میں قبضہ ہورہا ہے۔ انڈس اسپتال نے جگہ پر اسپتال اور کالج بنانے کی تجویز کے ایم سی کو دے رکھی ہے۔عدالت نے چیف سیکریٹری کو اراضی سے قبضہ ختم کروانے کا حکم دیدیا اور ریمارکس دیئے کہ چیف سیکریٹری سندھ ماہر تعلیم کے ساتھ کمیٹی تشکیل دیں جو مذکورہ پلاٹ کو تعلیمی مقاصد کے لئے استعمال سے متعلق اپنی سفارشات پیش کریں۔ مذکورہ پلاٹ پر لیز حاصل کرنے والوں کو متبادل فراہم کرنے سے متعلق بھی کمیٹی طے کرے۔ کمیٹی 3 ماہ میں اپنا کام مکمل کرکے عملدرآمد رپورٹ پیش کرے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید