• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے طالبان حکمران کا پاکستان پر داعش کو پناہ دینے کا الزام

کابل (اے ایف پی) طالبان حکام نے افغانستان بھر میں حالیہ مہلک حملوں کی ذمہ دار داعش کے اہم ارکان کو گرفتار کر لیا، ایک ترجمان نے گزشتہ روز اس تنظیم کو پناہ دینے کا الزام پاکستان پر عائد کیا۔طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ خصوصی فورسز نے باغیوں کے گروپ کے اہم ارکان کو گرفتار کیا ہے، جس نے ستمبرمیں کابل میں ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور پاکستان میں قائم تربیتی کیمپ سے افغانستان میں داخل ہوا تھا، جب کہ چھاپوں کی ایک سیریز میں گرفتار کیے گئے دیگر افراد بھی وہاں سے حال ہی میں واپس آئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید