• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھوم 4 سے ابھیشیک آؤٹ، رنبیر کپور اِن

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

بالی ووڈ فلم ’دھوم 4‘ کی ابتدائی کاسٹ کے بارے میں معلومات سامنے آنے لگیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ’دھوم 4‘ میں ابھیشیک بچن اور اُدے چوپڑا نظر نہیں آئیں گے جبکہ ان کی جگہ رنبیر کپور کو فلم میں شامل کیا جا رہا ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم کی تیاریوں کے حوالے سے کام کا آغاز ہو چکا ہے اور اس مرتبہ فلم میں رنبیر کپور ایک منفی کردار میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ’دھوم 4‘ کے حوالے سے رنبیر کپور کے ساتھ بات چیت طویل عرصے سے چل رہی تھی، اداکار نے فلم کی کہانی سن کر اس کا حصہ بننے میں دلچسپی بھی ظاہر کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ’دھوم 4‘ میں 2 پولیس اہلکاروں کا کردار نبھانے کے لیے فی الحال اداکاروں کا نام سامنے نہیں آیا ہے، یہ فلم 2025ء یا 2026ء کے آغاز میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ پچھلی مرتبہ دھوم 3 سال 2013ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں مرکزی کردار عامر خان نے ادا کیا تھا جبکہ پہلی مرتبہ فلم دھوم 2004ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید