کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس اور مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں، پاکستان کے مڈل کلاس طبقے کی واحد نمائندہ جماعت کے چیئرمین کی آئی ایم ایف سمیت بین الاقوامی فورم پر نمائندگی قابل دید تھی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا بطور وفاقی وزیر تعلیم امریکا میں مختلف اداروں کے ساتھ تعلیمی معاہدوں سے نوجوانوں کو فائدہ ہوگا،ان کی کاوشوں سے پاکستانی طالب علموں کو بیرون ملک اسکالرشپ اور تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔