• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی میں فائرنگ سے رکشا ڈرائیور جاں بحق، خاتون سمیت 5 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن کے ڈی اے فلیٹ کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتونسمیت 5 افراد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدودسرجانی ٹاؤن کے ڈی اے فلیٹ ریسٹورانٹ کے قریب 2 موٹرسائیکلوں پرسوار4 مسلح ملزمان نے رکشا پراندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں رکشا ڈرائیور 45 سالہ علیم ولد رؤف الحسن عثمانی بحق ، 50 سالہ تہمینہ زوجہ شہزاد اس کا بیٹا 22 سالہ نعمان ولد شہزاد ، 6 سالہ زینب دختر منیب ، 20 سالہ زریاب ولد عبدالستار اور 30 سالہ سبحان ولد سعید زخمی ہوگئے ، ، ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن نے بتایا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ڈھائی اور تین بجے کے درمیان ریسٹورانٹ کے سامنے پنگچر والے کے قریب سے دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے سکس سیٹر رکشا پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں رکشا ڈرائیورشدیدزخمی ہوگیا جبکہ ریسٹورانٹ پر ایک اور رکشا کھڑا تھا جس میں ماں بیٹا بیٹھے تھے وہ فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے ، ریسٹورانٹ پر بیٹھی بچی اور ریسٹورنٹ ملازم بھی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئے ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ رکشا ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لائے ہوئے جاں بحق ہوگیا ، شبہ ہے کہ ملزمان نے رکشا ڈرائیور کو ٹارگٹ کر کے فائرنگ کی ، مقتول سرجانی ٹاؤن سیکٹر سیون ڈی کا رہائشی اورچاربچوں کا باپ ، بازاروں میں پتھارے لگانے کا کام بھی کرتا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید