کراچی (پ ر) جمعیت علماء اسلام کے زیر انتظام نارتھ ناظم آباد میں عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے امیر پیر قاری عبد المنان انور نقشبندی اور دیگر رہنماوں نے کہا ہے کہ مغرب نے مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کیلئے غیر اعلانیہ جنگ مسلط کی ہوئی ہے،جن ممالک میں جنگ مسلط رہی وہ ترقی سے دور ہیں، اگر بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا ،جو لوگ سیکورٹی فورس کو نشانہ بنا ر ہےہیں ان کے خلاف قوم متحد ہے، ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،جنگ مسائل کا حل نہیں ہے لیکن مسلمانوں کے جذبہ جہاد کو کوئی چیز متاثر نہیں کرسکتی، عید میلن پارٹی میں مختلف علماء سیاسی عمائدین وکلاء تاجر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے جن میں قاری اللہ داد، مولانا اقبال اللہ، مفتی ولی ہزاروی، مولانا حماد مدنی، علامہ احمد علی مدنی ، اسامہ احمد ایڈووکیٹ عظیم احمد ایڈووکیٹ، رانا صابر ،دانش قادری،مولانا سیف الرحمنٰ، مولانا نعمت اللہ، مولانا قاری لیاقت علی رحمانی ،مولانا محمود الرحمن ٰ مولانا جاوید الرحمن کشمیری ، مفتی عابد ، مفتی عبد السلام شامزئی اور کراچی ساتوں اضلاع کے امراء جنرل سیکٹری اور دیگر عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی ،آخر میں مولانا بشیر احمد شاد ، حافظ حسین احمد مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی ۔