کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریا میڑوول شہیدا قبرستان سے پیر کی صبح ایک شخص کی کمبل میں لپٹی ہوئی لاش ملی جسے انتہائی بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنانے کےبعد قتل کیا گیا ،مقتول کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، مقتول کی عمر 40 سال کے قریب ہے ،مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی ، پولیس کے مطابق مقتول کی لاش 10 سے 12 گھنٹے پرانی معلوم ہوتی ہے ۔