• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ میں پولیو وائرس کے مزید 2کیسز سامنے آگئے ہیں۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی کی تحصیل گڈاپ کی یونین کونسل گجرو اور سجاول کی تحصیل جاتی کی یونین کونسل مرید کھوسو سے پولیو وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں سال بلوچستان سے 15، سندھ سے 7، خیبر پختونخوا سے 2، جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔سندھ میں رپورٹ ہونے والے سات پولیو کیسز میں سے دو کیماڑی، دو حیدرآباد، ایک شکارپور، ایک سجاول اور ایک کراچی ضلع شرقی سے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید