• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکار گووندا گولی لگنے سے زخمی، واقعہ مشکوک، بیانات میں تضاد

کراچی (رفیق مانگٹ) بالی ووڈ اداکار گووندا منگل کو اس وقت زخمی ہو گئے جب غلطی سے انکے اپنے ہی لائسنس یافتہ ریوالور سے گولی چل گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں گووندا کو کلین چٹ نہیں ملی، پولیس جاننا چاہتی ہے کہ اداکار نے گھر میں لوڈاسلحہ کیوں رکھا ہو ا تھا،واقعہ مشکوک، بیانات میں تضاد، اسلحے کے حوالے سے اہل خانہ میں غیر یقینی کہ یہ ریوالور ہے یا پستول،بیٹی کا کہنا ہے والد اپنا ریوالور صاف نہیں بلکہ سیف میں رکھ رہے تھے کہ گر گیا اور اتفاقی طور پر گولی چل گئی، گووندا نے مختصر بیان میں اپنے مداحوں کو یقین دلا یا کہ وہ ٹھیک ہو رہے ہیں، اداکار کی اہلیہ سنیتا جے پور میں ،بیٹا یش بیرون ملک ، اداکار شتروگھن سنہا، ڈیوڈ دھون، اور دیگر نے اسپتال میں گووندا کی عیادت کی ۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ابھی تک پولیس نے کسی مقدمے کا اندراج نہیں کیا۔کسی طرف سے کوئی شکایت آئی تب معاملے کو دیکھیں گے۔ اے بی پی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیاممبئی پولیس کے اعلیٰ ذرائع کے مطابق، اسلحے کے حوالے سے اہل خانہ میں الجھن ہے ، کیونکہ ان میں غیر یقینی ہے کہ یہ ریوالور ہے یا پستول۔گووندا اپنے پستول سے کیسے زخمی ہوئے؟پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کے وقت پستول لوڈ تھا۔ یہ حادثہ صبح اس وقت پیش آیا جب گووندا اپنے بیگ میں آتشیں اسلحہ رکھ رہے تھے۔گولیوں سے بھرا ریوالور غلطی سے بیگ سے گر گیا اور فائر ہوگیا ، بتایا گیا ہے کہ گووندا واحد شخص ہے جو اس بیگ کا استعمال کرتا ہے اور باہر جانے سے پہلے ریوالور اندر رکھتا ہے۔ حادثے کے بعد، گووندا کی ٹانگ زخمی ہوئی اس پر کچھ ٹانکے لگے۔گووندا گھر سے باہر لوڈ اسلحہ کیوں لے کر جا رہے تھے؟ممبئی پولیس گووندا کو انکوائری مکمل ہونے تک کلین چٹ نہیں دے گی۔ اداکار، جو شیوسینا کے رہنما بھی ہیں، کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔گولی چلنے کی آواز سن کر گووندا کی بیٹی ٹینا کمرے میں دوڑی۔ گھر کے عملے میں سے ایک نے فوراً مدد کے لیے پکارا۔ اس واقعے کے بعد گووندا نے خود اپنے بھائی، بیوی سنیتا اور ان کےمنیجر سے رابطہ کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔چوٹ کے بعد گووندا نے مختصر بیان میں اپنے مداحوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ طبی ماہرین کی دیکھ بھال میں ٹھیک ہو رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید